Live Updates

عمران خان گورننس پر سیاست کریں معیشت پر نہیں ،حکومت صنعتی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے :اسحاق ڈار

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:20

عمران خان گورننس پر سیاست کریں معیشت پر نہیں ،حکومت صنعتی ترقی کے لیے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان گورننس اور شفافیت پر سیاست کریں معیشت پر نہیں اور ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھونہ نہیں کیا جائے گا،حکومت صنعتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جس کا اثر بجلی کی قیمتوں پر بھی پڑے گاجس سے بجلی بھی مزید سستی ہو گی اورحکومت نے رواں مالی سال میں زرعی قرضوں کے لیے 500ارب روپے کا ہدف بھی مقرر کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 6سو کروڑ ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کے لیے حکومت کی کوشش جاری ہے اور بہت جلد اس میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا،ٹیکس وصولیوں میں 6ماہ میں 12.7فیصد اضافہ ہوا ،تجارتی خسارے میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ 12.9فیصد ہے ،ایف بی آر نے چھ میں 1162ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان گورننس اور شفافیت پر سیاست کریں معیشت پرنہیں اور حکومت اس وقت انتخاباتی خامیاں دور کرنے کے لیے اصلاحا ت کر رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :