آسیب زدہ طالبہ نے گرلز کالج میں بھگدڑ مچادی، کئی زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:11

آسیب زدہ طالبہ نے گرلز کالج میں بھگدڑ مچادی، کئی زخمی

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) آسیب زدہ طالبہ کی حرکات سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بھگدڑ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاھڑی میں دہشت گردوں کے حملہ کی افواہ ٹیچرز کی چھتوں پر چڑھ کر چیخ و پکار سے طالبات میں خوف و ہراس اور بھگدڑ سے متعدد طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ ورکاں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ جس پر آسیب کا سایہ ہے نے دوسری ہم کلاس طالبات کو مارنا شروع کردیا جس کی وجہ سے کلاس کی اکثر طالبات بھاگنا شروع ہوگئی جن کی دیکھا دیکھی کالج بھر میں تمام کلاسز کی طالبات نے بھاگنا شروع کردیا بھگدڑ سے متعدد طالبات زخمی ہوگئیں۔

کالج میں بھگدڑ کی اطلاع کو دہشت گردی سمجھتے ہوئے نامعلوم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاھڑی نوشہرہ ورکاں میں فون کردیا کہ کالج میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر سکول کی ٹیچرز نے کمروں کی چھتوں پر چڑھ کر چیخ و پکار شروع کردی جس کی وجہ سے طالبات میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں متعدد طالبات دیواروں اور کمرون سے چھلانگیں لگانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :