ڈیرہ ،گھریلو تنازع پر خاندان کے تین افرادکوکلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:57

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) تحصیل پروآکے گاؤں سکندرمیں گھریلوتنازعے پرایک ہی خاندان کے تین افرادکوکلہاڑیوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا‘واقعہ کی اطلاع پرپروآپولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآکے گاؤں سکندرمیں پٹھانوبی بی زوجہ محمدنواز‘اسکی بیٹی ممتازبی بی اوربیٹے اعجازکوکلہاڑیوں کے وارکرکے گھرمیں قتل کردیاگیا۔واقعہ کی اطلاع پرپروآپولیس جب موقع پرپہنچی توقتل شدہ افرادخون میں لت پت پڑے تھے۔پولیس نے نعشوں کوقبضے میں لیکراس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔علاقے کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گھریلوتنازعے کاشاخسانہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :