عہدہ چھوڑنے پر ’’آزادی مبارک‘‘ کے پیغام ملے: چوہدری سرور

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:13

عہدہ چھوڑنے پر ’’آزادی مبارک‘‘ کے پیغام ملے: چوہدری سرور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلقات عہدہ لینے سے خراب ہوتے ہیں، چھوڑنے سے نہیں، ہوسکتا ہے اب تعلقات زیادہ اچھے ہوجائیں گے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد آزادی مبارک کے پیغامات ملے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک شاددی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ مستعفی ہونے کے بعد ہر طرف سے ایک ہی پیغام ملا کہ آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا گورنر پنجاب کی حیثیت سے وہ مخصوص باتیں ہی کرسکتے تھے، اب کشمیر کیلئے بات کریں گے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر آج اقوام متحدہ کی قرارداد مان لے کل سلامتی کونسل کے لئے اس کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام تبدیل کئے بغیر کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔