ملتان ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، پیپلزپارٹی کے جیالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گیلانی جھگڑا دیکھتے ہی رہ گئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:12

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی کے باعث پیپلزپارٹی کے جیالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ملتان میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک تھے۔ پیپلزپارٹی کے ورکر نظرانداز کرنے پر آپس میں دو گروپوں کی صورت میں گتھم گتھا ہوگئے جس سے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا اور یوسف رضا گیلانی جھگڑا دیکھتے ہی رہ گئے۔