ٹنڈوالہ یار میں پانچ نامعلوم نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:05

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ٹنڈوالہ یار میں پانچ نامعلوم نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمدہوئیں،پولیس نے نومولود بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ٹنڈوالہ یار میں بچانی پمپ کے قریب کچرا منڈی سے مقامی لوگوں کو5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے پانچوں کی لاشوں کوتحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :