شکارپور میں امام بارہ گاہ میں خود کش حملہ قابل مذمت وقابل افسوس ہے،کوئی بھی کلمہ گو مساجد او رامام بارگاہوں پر حملوں سے انسانیت کی خون ریزی نہیں کر سکتا ؛مولانا سمیع الحق

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:05

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جمعیت علما ء اسلام (س)پاکستان کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ شکارپور میں امام بارہ گاہ میں خود کش حملہ قابل مذمت ہی نہیں قابل افسوس ہے کوئی بھی کلمہ گو مساجد او رامام بارگاہوں سمیت دیگر عبادت گاہوں پر حملوں کے ذریعے انسانیت کی خون ریزی نہیں کر سکتا ہمارے حکمران شیعہ سنی تنا زعات کو ختم کروانے میں مخلص ہوجائیں تو یہ مسلہ ایک دن میں حل ہو سکتاہے شیعہ سنی تنازعات کو ختم کروانے کے لیے آج ہی جے یو آئی س اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ حکومت بھی ہمارا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام (س)پاکستان کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق نے گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں شیعہ سنی آڑ میں ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کی فضاء قائم کرنا چاہتی ہیں جبکہ شیعہ اور سنی قیادت تمام حالات کے پیش نظر حالا ت سے آگاہ ہیں کہ ان سانحات کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کو مضبوط دیکھنا نہیں چاہتے انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں آپس کے لڑائی جھگڑوں کی بجائے حقائق پر نظر رکھتے ہوئے اس ملک کے اصل دشمنوں کو پہچانتے ہوئے منظر عام پر لانا ہو گا تاکہ اس ملک میں امن کا قیام ممکن ہو سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 1995میں تمام جماعتوں نے مل کر ایک ضابطہ اخلاق بنایا تھا اگر اسے قانونی شکل دے دی جاتی تو آج ہم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے دشمنوں کو قریب سے دیکھ سکتے اس موقعہ پر جے یو آئی س کے میڈیا کوارڈنیٹر پیر محمد یوسف بخاری بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :