آئی جی پنجاب کی بھول، وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد انداز

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:03

آئی جی پنجاب کی بھول، وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد انداز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) انسداد دہشت گردی فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں آئی جی پنجاب پولیس نے اپنے خطاب کے آغاز میں وزیراعظم سمیت سب کا ذکر کیا مگر قائم مقام گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کا ذکر کرنا بھول گئے، ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں میں منعقدہ تقریب میں سپاس نامہ پیش کرنے کے دوران آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے تقریب میں شرکت پر وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت وفاقی وصوبائی وزراء اور معزز شخصیات کا ذکر تو کیا مگر قائم مقام گورنر پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کا شکریہ ادا کرنا بھول گئے، ادھر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے روایتی طریقے سے ہٹتے ہوئے تقریب سے اپنے خطاب کا آغاز تقریب میں شرکت پر وزیراعظم ، چیف آف آرمی سٹاف، وفاقی وزراء اور دوست ممالک کے سفیروں کا شرکت پر شکریہ ادا کرنے سے کیا جبکہ برادر مسلم عرب ممالک کے سفیروں کو عربی میں خوش آمدید کیا جبکہ دیگر ملکوں کے مہمانوں کو انگریزوں میں تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :