سانحہ شکار پور، منظور حسین وسان نے شیڈول میٹنگ ملتوی کردی

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء )صوبائی وزیربرائے اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے سانحہ شکار پور کے سوگ اورامام بارگاہ کربلا معلی کے شہداہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے اینٹی کرپشن کے افسران کے ساتھ ہفتہ کو ہونے والی شیڈول میٹنگ ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس المناک سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور سانحہ کے زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔