Live Updates

این اے 122 ، عمران خان کی دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:10

این اے 122 ، عمران خان کی دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد کر دی ہے ، قائد تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ لاہور کے حلقے این اے 122 میں 2013 کے انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ووٹ ان کے مقابلے میں کم تھے لیکن انہیں پھر بھی فاتح قرار دیا گیا لہٰذا حلقے میں دوبارہ انکوائری کروائی جائے ، الیکشن ٹریبونل نے موقف اختیار کیا کہ اس درخواست پر پہلے ہی انکوائری مکمل کی جاچکی ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس لئے ان کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جاسکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :