اکثریت رائے دہی کا راستہ روکنا بلدیاتی نظام حکومت میں خلل ڈالنا ہے،ممبران ڈسٹرکٹ کونسل

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:06

ژوب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اکثریت رائے دہی کا راستہ روکنا بلدیاتی نظام حکومت میں خلل ڈالنا ہے جوکہ جمہوریت کے خلا ف عمل ہے ضلع کونسل کے انتخاب میں کورم پورانہ ہونیکا بہانہ بنا کر ملتوی کرکے ژوب کی لاکھوں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبران ڈسٹرکٹ کونسل شیخ صاحب خان، ملک حسین خان اور محمد گل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28جنوری کو تمام ممبران موجود تھے اور حلف اٹھایا مگر بعد میں ایک قوم پرست پارٹی کے ممبران نے بد نیتی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے ہال سے باہرجا کر کورم پورانہ ہونے کا بہانہ بنا کر انتخاب ملتوی کرکے جمہوریت کی نفی کی اور ژوب کے لاکھوں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالا اور اپنی واضح ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ واضح اکثریت کیساتھ آئندہ بھی فتح مسلم لیگ (ق) اور جمعیت ( ف) کی ہوگی جمہوریت کے علمبرداروں کا اصل روپ عوام پر عیاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :