لاہور ہائی کورٹ کا اکسیجن شاٹ کے رجحان کو روکنے کا احکم

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) آکسیجن شاٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا ہے ڈی سی او لاہور جمعرات سے آپر یشن شروع کریں گے۔ آکسیجن شاٹ کے نشہ کو روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیر سمات تھا۔کیس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیشہ کی طرح آکسیجن شاٹ بھی ایک قسم کا نشہ ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس فرخ عرفان خان نے حکم دیا کہ ضلعی حکومت اور متعلقہ حکام آکسیجن شاٹ کا کاروبار کرنیوالے ریستورانوں اور کیفزکیخلاف کارروائی کریں۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈی سی او لاہور نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی سی او نے کہا ضلعی انتظامیہ آکسیجن شاٹ کے خلاف لاہور ریستورانوں میں جمعرات سے آپریشن شروع کرے گی۔ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی شہری ہیلپ لائن پر اطلاع دے سکتا ہے۔ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کارروائی مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :