متحدہ کا قتل ، جسٹس ریٹائرڈ غلا م سرور کی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ، جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور عدالتی کمیشن کے سربراہ ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کر دیا۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) غلام سرور ہوں گے۔ عدالتی کمیشن اپنی تحقیقات دس دن میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :