خیبر پختونخوا سے جہانگیر ترین سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، شیریں مزاری

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ”ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے جہانگیر ترین سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اگلے ہفتے عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے جوڈیشنل کمیشن کے عدم قیام پر مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

31 جنوری 2015ء سے گفتگو میں کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ میڈیا میں خیبرپختونخوا سے جہانگیر ترین کے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خبروں کی بھی شیریں مزاری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین خیبرپختوخوا سے سینٹ انتخابات میں حصہ نہیں لینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے عدم قیام پر وقت دینے کی وجہ ملک میں سازگار ماحول ہے لیکن اگلے ہفتے عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے اور کور کمیٹی کے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ سامنے آ سکتا ہے جس میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف سٹریٹ پاور کا استعمال بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :