پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کرسمس گرانٹ چیک مسیحی برادری میں تقسیم کئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کرسمس گرانٹ چیک مسیحی برادری میں تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسفن یار بھنڈارا کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مسیحی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی نے دوسو سے زائد مسیحی بھائیوں کو کرسمس گرانٹ چیک دئیے۔اس پر مسیحی برادری نے اسفن یار بھنڈارا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے رہیں گے۔