ماورآئے آئین کسی اقدام یا سیاسی کارکنوں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا، را نا تنویر حسین

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:00

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے بد امنی ،ٹارگٹ کلنگ کی وار داتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی ماورآئے آئین کسی اقدام یا سیاسی کارکنوں کے قتل کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا وفاقی حکومت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے جس کے لئے وزیر اعظم صوبوں کے اندر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں سا نحہ شکار پو ر جیسے المناک واقعات آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کا رد عمل ہیں مگر حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا 9فروری کو چینی صدر کا دورہ پاکستان خطہ میں طاقت کے توازن اور قیا م امن کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا بھارتی قیادت کا طرز عمل غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے کشمیر کا مسلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا ء میں مستقل اور پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا وزیر اعظم کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں مذید کمی کے اعلان سے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ پٹرول بحران کا بھی وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیکرعوامی تکا لیف کا جو احسا س کیا ہے وہ #انکی عوام دوستی اور حب الوطنی کا مظہرہے حکومت پی ٹی آ ئی کے ساتھ جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر سنجیدہ کوشش کررہی ہے مگر عمران خاں کے غیر جمہوری طرز عمل اور مسلسل جھوٹ بولنے کے با عث ان کا وشوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے برج اٹاری میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد وہاں پر ملک نوید چو ہان ا ور ملک ایوب چوہا ں کے ڈیرہ پر عوامی اجتماع سے خطاب اورمیڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیااس موقع پر رکن صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، حکیم سلیم اللہ، ملک ندیم چوہان ، ملک محمد علی چوہان ایڈووکیٹ ، پی ایس ٹو فیڈرل منسٹر ایس اے وسیم ،اسٹنٹ کمشنر راؤ فضل الرحمن،ملک محمد اشرف ، انجینئر نا صر محمود ، شیخ عا صم ،عبد الحمید رحمانی،صدر دسڑ کٹ جرنلسٹ ایسویسی ایشن الیا س گجر بھی موجود تھے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا 21 ویں تر میم کی منظوری تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کی باہمی مشاورت سے ہو ئی وزیر اعظم کی باربار وضاحت کے باوجود اس کی مخالفت کا کو ئی جواز نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے ساتھ نیو کلیئر سول معاہدہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو ڈسٹرب کرے گا اس وقت پاکستان اور بھارت جن اندرونی حالات سے دو چار ہیں اس کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسا ئل کے حل کے لئے مذاکرات کی جا نب آئیں پوری دنیا کو بخوبی علم ہے کے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیا ں دیں ہیں رانا تنویر حسین نے مذید کہا کہ ایک بار پھر سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا جواز اور اشتعال انگیز کاروائی بھارت کا جارحانہ طرز عمل ہے جس پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا اس کا منہ تو ڑ جواب دیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :