وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:46

وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8روپے فی لٹر تک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹرتک مزید کمی کا اعلان کر دیاہے ۔انسداددہشتگردی فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یکم فروری سے پٹرول 7روپے 99پیسے ،کروسین آئل 10روپے48پیسے ،ہائی اکٹین 11روپے 82پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5روپے 62پیسے کم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کہاکہ حکومت نے پٹر و ل کی قیمتوں میں 10روپے کمی کرنی تھی لیکن حکومت نے 8روپے کمی کی ہے اور دو روپے 76پیسے حکومت رکھے گی کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل گرنے کے باعث حکومت کا کافی نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کے لیے حکومت نے دو روپے رکھنے کا فیصلہ کیاہے جس کے ذریعے حکومت کے خزانے میں 28ارب ریکور ہوجائیں گے لیکن پھر بھی حکومت پاکستان کو 40ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :