راولپنڈی،مسجد کے فنڈز میں مبینہ کرپشن اور خورد برد کیس کی سماعت 4فروری کو ہو گی

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) سول جج چوہدری ذوالفقار کی عدالت میں مسجد نورانی محلہ قطب الدین کمیٹی چوک میں مسجد کے فنڈز میں مبینہ کرپشن اور خرد برد کیس کی آئندہ سماعت 4فروری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز حیدر نے مسجد کا 32سالہ فنڈز کا حساب جنرل باڈی اور جرگے میں پیش نہ کر نے پر حصول انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے کیس کی سماعت4فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ملک پرویز حیدر کی طرف سے ملک مدثر ایڈوکیٹ اور راجہ رمیز ریاض نے کیس کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :