دہشت گردوں کا پہاڑوں اور میدانوں میں مقابلہ کریں گے ،شہباز شریف

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:31

دہشت گردوں کا پہاڑوں اور میدانوں میں مقابلہ کریں گے ،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پہاڑوں اور میدانوں میں مقابلہ کریں گے ،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے ،صوبے میں وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کاؤنٹر ٹیرازم نے شاندار پرفارمنس کی ہے ،پہلے کاؤنٹر ٹیرازم کی ٹریننگ باعث فخر اور اعزاز ہے ۔پاکستان کے طول وعرض میں پیغام جا چکا ہے کہ یہ نوجوان اور خواتین دہشت گردوں کے خلاف پہاڑوں اور میدانوں میں مقابلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گردوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ان کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔دہشت گردی نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔دہشت گردوں کا پہاڑوں اور میدانوں میں مقابلہ کریں گے ۔انسداد دہشت گردی فورس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کا اپنا اصل مقام دلائیں گے ۔آج ہونے والی تقریب دہشت گردوں کے لئے پیغام ہے کہ ان کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی فورس پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی فورس میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں ،صوبے میں وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کے روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔