شکارپور امام بارگاہ میں دہشت گردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے‘ اقوام متحدہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے شکار پور امام بارگاہ میں ہالیہ وحشیانہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی وابستگیوں کی بنیاد پر دہشت گردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بان کیمون کا کہنا ہے کہ شکار پور میں امام بارگاہ میں حملہ اور اس میں بھاری انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں متاثر ہونے والوں کیساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :