جہلم: باپ بیٹے کے قتل کے جرم میں ملزمان کو سزائے موت کا حکم

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:29

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) باپ بیٹے کے قاتل چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ جہلم میں آج دوہرے قتل میں ملوث چار افراد کی سزا متعین کی گئی۔ قتل کا واقع 2013 ء میں پنڈ داد خان کے علاقے پتھری ندی میں پیش آیا جب ملزمان نے فائرنگ کر کے حافظ محمد منیر اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا ۔ واقعے میں تین خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوہرے قتل کیس کا فیصلہ جہلم کے ایڈشنل اینڈ سیشن جج ارشد اقبال نے سنایا، جس میں چار ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر چار ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ سزائے موت پانے والے مجرموں میں سے دو کو پانچ۔ پانچ لاکھ جبکہ باقی دو کو پچاس ، پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ سامحہ پشاور کے بعد سے ہی وزیر اعظم نے پھانسی پر عائد پابندی کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد اب تک بیس ملزمان کو پھانسی دی جا چکی ہے تاہم دو سال کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :