کراچی کے حالات کا سنجید گی سے نوٹس لیا جانا چاہئیے: سراج الحق

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:29

کراچی کے حالات کا سنجید گی سے نوٹس لیا جانا چاہئیے: سراج الحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف شرعی نظام میں ہے گولی اور دباوٴ کے ذریعے مسائل کے حل کا نظریہ فیل ہو گیا ہے۔ کو ئٹہ پہنچنے پر انہوں نے جماعت ا سلامی کے صوبائی عیدیداران سے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات کا نوٹس نہ لیا گیا اور حالات کو درست سمت نہ دی گئی تو پورا ملک متا ثر ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات کو بھی درست قرار دینا غلط ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ اپنی کابینہ کے ہمراہ یہاں آا کر مسائل کے حل کے لیے بات چیت کریں اور حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اہنی پانچ سالہ مدت پوری کرے کیونکہ پھر حکومت یہ الزام لگائے گی کہ ہمیں کام کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی تو عوام بھی جان جائے گی کہ وہ ان کے مسائل کا حل نکال سکے ہیں یا نہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر کے محروم طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :