این اے 122 دھاندلی کیس کی الیکشن ٹربیونل میں ان کیمرہ سماعت‘ سردار ایاز صادق کے وکیل کا گواہ پیش کرنے سے انکار

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) این اے 122 دھاندلی کیس کی الیکشن ٹربیونل میں ان کیمرہ سماعت‘ سردار ایاز صادق کے وکیل نے گواہ پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 دھاندلی کیس کی ان کیمرہ سماعت ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر ایاز صادق کے وکیل نے گواہ پیش کرنے سے انکار کردیا اور سردار ایاز صادق آئندہ تاریخ پر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :