فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں ساتھ ہے‘ میجر جنرل عاصم باجوہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت سپیشل سروسز گروپ کے انسٹرکٹرز پولیس اہلکاروں کو لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تربیت دے رہے ہیں اور وہاں سے پہلا دستہ تیار ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت اس عزم کی عکاسی ہے کہ فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے اور سیکیورٹی و امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں اپنی تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھا کر ملک میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :