نواز حکومت کا ایک اور کارنامہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) در آمدی ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے آٹھ روپے تک مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن آدھی قیمت پر ملنے والی سی این جی اس وقت پٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں جلد ہی در آمدی ایل این جی سے تیار سی این جی دستیاب ہو گی جو کہ مقامی سی این جی سے آٹھ روپے فی کلو تک مہنگی ہو گی۔

مزید یہ کہ در آمدی ایل این جی سے بنائی گئی سی این جی پر حکومت نے خاص عنایت کرتے ہوئے محض پانچ فی صد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل این جی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ در آمد شدہ گیس صارفین کو پچاسی روپے فی کلو جبکہ مقامی سی این جی چھہتر روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی۔ اس وقت ایل این جی صرف پنجاب خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ سندھ نے اسے خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔