” میں اپنے مشن کو بلا خو ف و خطر مذہبی فریضہ کے طو رپر پورا کرنے کا اقرار کرتا ہوں “

انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421اہلکاروں نے حلف اٹھایا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:55

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)انسداد دہشتگرد ی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421 اہلکاروں نے حلف بھی اٹھایا ۔ جس میں کہا گیا کہ میں کاؤنٹر ٹیررم فورس میں سر فروشی او رجانثاری کے عظیم جذبے کے تحت شامل ہوا ہوں ۔ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر بطور رکن اپنے فرائض منصبی نظم و ضبط ‘ دیانتداری اور غیر جانبداری سے ادا کرنے کا کا اقرار کرتا ہوں ۔

محکمانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کا مثالی نمونہ پیش کرنے کا اقرار کرتا ہوں ۔ میں اپنے مشن کو بلا خو ف و خطر مذہبی فریضہ کے طو رپر پورا کرنے کا اقرار کرتا ہوں اور میں کاؤنٹر ٹیررم ازم فورس کے امتیازی نشان کی حرمت و عظمت کی ہر قیمت پر بر قرار رکھنے اقرار کرتاہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے فرض کی تکمیل اور پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی جگہ یا شہر جہاں جانے کا حکم ملا جانے کا اقرار کرتا ہوں۔

میں دوران سروس بغرض تربیت و آپریشن جہاں بھی جانے کا حکم ملا اقرار کرتا ہوں ۔ میں کسی فرض کی ادائیگی یا تربیت پرنامزدگی سے انکار نہ کرنے کا اقرار کرتا ہوں ۔ اے اللہ جو عہد میں نے تیری وساطت سے ملک وملت اورکاؤنٹر ٹیررازم فورس کے لئے کیا ہے اسکی تکمیل میں میری مدد فرما اور مجھے ہمت عطا فرما کہ میں اس عہد کوپورا کر سکوں ۔ (امین)