امریکہ، پاک بھارت مذاکرات کا حامی ہے

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات حل کرنے کے لیے مذاکرات بحال کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تعلقات اور معاملات کی سمت پاکستان اور بھارت کو چاہئیے کہ خود طے کریں امریکہ کے دونوں ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ الگ الگ سطح پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان کیری نے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکہ کے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور بھارت کے ساتھ نیوکلئیر ٹیکنالوجی کا معاہدہ ایک انتظامی معاملہ ہے جس کی زیادہ تفصیلات عام نہیں کی جا سکتیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود تھے جہاں پر انہوں نے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :