وزیراعظم کا پسند کا کھانا نہ ملنے پر شکوہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:42

وزیراعظم کا پسند کا کھانا نہ ملنے پر شکوہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف خوش خوراکی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، جہاں جاتے ہیں ان کیلئے اچھا کھانا حاضر ہوتا ہے لیکن کراچی سٹاک ایکسچینج کی تقریب میں پسند کا کھانا نہ ملنے پر انہوں نے شکوہ کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کراچی سٹاک ایکسچینج گئے تو انتظامیہ نے خوب آو¿ بھگت کی، سٹاک کی کارکردگی بتائی اور ظہرانہ دیا ،جس میں باربی کیو، فنگر فش، ملائی بوٹی ، کباب ، سپیشل دال چاول اور فروٹ ٹرائفل بھی رکھا گیا لیکن وزیراعظم کو کھانا پسند نہ آیا تو اظہار کرنے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی اور کہہ دیا کہ کمزور کھانا کھلایا گیا ہے۔

کوئی بھی موقع ہو وزیراعظم کو اچھا کھانا نہیں بھولتا۔ لاہور کی ادبی محفل میں قیمے پر تبصرہ کیا تو حاضرین مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ سانحہ پشاور پر اے پی سی بلائی تو عمران خان کو ملاقات کی دعوت دینے کے ساتھ کھانے کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ سری پائے نواز شریف کی پسندیدہ ڈش قرار دی گئی تو انہوں نے خود ہی اس کی تردید بھی کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی خوش خوراکی سے سب ہی واقف ہیں اس لئے جہاں جاتے ہیں ان کی تواضع بھی اسی طرح کی جاتی ہے ، کھانا پسند کا نہ ہو تو وہ اس کا اظہار بھی کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :