Live Updates

الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122کے لوکل کمیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:42

الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122کے لوکل کمیشن کیخلاف درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سوبائیس کی انکوائری دوبارہ کرانے کے لیے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے درخواست پر سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کی ، انکوائری درست طریقے سے نہیں کی اور نہ ہی دھاندلی سے متعلق حقائق واضح کیے ہیں ۔ دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جائے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بیان قلم بند کرنے کیلئے سردار ایاز صادق کو سات فروری کو طلب کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :