پٹرول بحران سے حکومت خوفزدہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:36

پٹرول بحران سے حکومت خوفزدہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) پٹرول بحران نے بظاہر حکومت کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ فروری سے ہونے والے مزید سستے پٹرول کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت میں پٹرول کی ریکارڈ مقدار در آمد کر لی ہے، اعدادو شمار کے مطابق رواں ماہ حکومت نے تین لاکھ بیس ہزار ٹن پٹرول در آمد کر لیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے نومبر 2014 ء میں دو لاکھ تراسی ہزار ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا۔ آئل کمپنی ایڈ وائزری کونسل حکام کے مطابق 25 جنوری سے پٹرول کی کھپت میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے عوام پٹرول کی قیمت مزید کم ہونے کا انتظار کر رہی ہے اوت موجودہ ذخیرے کے ساتھ آئندہ ماہ پٹرول کی قلت کا خدشہ ہرگز نہیں ہے۔