پاکستان میں امریکی مشن کی شکار پور میں مسجد میں بے گناہ لوگوں پر حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاکستان میں امریکی مشن نے شکار پور میں مسجد میں بے گناہ لوگوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ بلا خوف و خطر ہر شخص کی مذہبی آزادی کے حق کی حمایت کرتا ہے جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہر شخص کا بنیادی حق ہے ایک بیان میں امریکی مشن کی طرف سے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ اس قسم کی انتہا پسندی کے مقابلہ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ بلا خوف و خطر ہر شخص کی مذہبی آزادی کے حق کی حمایت کرتا ہے جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :