چین پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیگا ‘ ہر سطح پر تعاون کو جاری رکھے گا ‘ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ بات چینی وزیر اعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے کہی پاک چین دوستانہ تعلقات اور تعاون مزید بہتر ہونگے۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سے پاک چین دوستانہ تعلقات کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی خود مختاری، آزادی اور تحفظ کیلئے ہمیشہ تعاون بھی کیا ہے۔ لی کی چیانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور ترقی کی نئی منزلیں طے کرینگے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت ملک میں شروع چینی تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی اور اس کیلئے اہم اقدامات کریگی تاکہ وہ بھرپور توجہ سے کام کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے چین پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :