یورپی یونین کے وفد کی شکارپور میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) یورپی یونین کے وفد نے شکارپور میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بے گناہ شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین وہ دہشتگردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان کی حکومت کو دہشت گردی کی لعنت اور بڑھتی ہوئی ہر قسم کی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :