کراچی میں پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکارچل بسا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کراچی میں 19جنوری کو پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار نجی ہسپتال میں چل بسا، رواں پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کر کے قتل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 19جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں پولیو مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی تبسم علی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 11دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا، تبسم علی اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات تھا۔اسی ماہ 26جنوری کو ناظم آباد میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ کر کے ایک زیر تربیت اہلکار شاہ میر خان کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :