پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت 540 کلومیٹر طویل گیارہ فٹ چوڑا ٹریک بنائے گا ‘بھارتی میڈیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:31

پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت 540 کلومیٹر طویل گیارہ فٹ چوڑا ٹریک بنائے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بھار تی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت 540 کلومیٹر طویل گیارہ فٹ چوڑا ٹریک بنائے گا۔اس کیلئے بھارتی ریاست پنجاب چار سو ایکڑ زمین خریدے گی جس کی مرکزی حکومت نے اجازت دے دی۔بھارتی اخبار”اکنامک ٹائمز“ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے 400 ایکڑ سے زائد زمین، حاصل کرنے کے لئے درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب کی پرکاش سنگھ بادل حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔

حکومت نے یہ اقدام زمین مالکان کی جانب سے مداخلت کے ساتھ نمٹنے کیلئے کیا بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے ہموار گشت کرنے کیلئے یہ راستہ بنایا جا ئے گا۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کو20جنوری کو خط موصول ہوگیا اب تک مرکزی اور پنجاب حکومت کے درمیان ایک تنازع کی وجہ سے زمین حاصل نہ کی جا سکی۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکورٹی فورسزسرحد کے ساتھ زمین مالکان کو پٹرولنگ کے سلسلے میں تنگ کرتی تھی اور انہیں کاشت کاری میں بھی رکاوٹیں ڈالتی تھیں۔

کھیتی باڑی کے مسائل کے پیش نظر زمین مالکان نے پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ 2008میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے پٹرولنگ کیلئے سرحد کے ساتھ کسانوں سے زمین خریدنے کی درخواست کی تاکہ ان کو رکاوٹیں درپیش نہ آئیں۔اس سلسلے میں اب مرکزی حکومت نے پنجاب کو زمین خریدنے کی ہدایت کردی۔پٹرولنگ کے لئے سرحد کے ساتھ گیارہ فٹ چوڑا رٹریک بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :