سانحہ شکار پور کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ‘سید خورشید شاہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:31

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ سانحہ شکار پور کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ‘ ملک حالت جنگ میں ہے ‘ تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کر کام کرنا چاہئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہونے والی ہر جنگ میں ہمیشہ ظالم کو ہی شکست ہوئی، ظلم باطل ہے اور باطل کو مٹا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ شکارپور کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کر کام کرنا چاہئے دہشتگرد انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں کے قیام کے دوران تمام جماعتیں مل کرمقابلہ کریں گی تو کامیابی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ دہشتگردو کے خلاف تمام جماعتیں متفق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :