زخمیوں کا علاج حکومت کے خرچے پر کرایا جائے گا: کمشنر کراچی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) شکار پور حملے میں شدید زخمی ہونے والے 14 افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کارچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔14 زخمیوں کو رات گئے پاک فضائیہ کے طیارے میں کراچی لایا گیا اس موقع پر وزیر اعلی ہاوٴس کے ترجمان وقار مہدی، شرمیلا فاروقی، راشد ربانی اور کمشنر کراچی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

کراچی لائے گئے 14 زخمیوں کی عیادت کے لیے مختلف سیاسی رہنماوٴں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وحدت المسلمین کے رہنما حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اگر دھرنے نہ دیتے تو وزیر اعلی سندھ حادثے کی جگہ کا دورہ نہ کرتے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے بھی اسپتال میں موجود زخمیوں کی عیادت کی رابطہ کیٹی کے رکن گل فراز خان خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت آج یوم سیاہ منایا جائے گا۔

مرکزی تقریب نائن زیرو میں ہو گی جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان کی قیادت میں بھی وفود نے نجی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور سانحہ شکار پور کی شید مذمت کی۔