آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریگی ‘ سید علی قائم علی شاہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد علی شاہ نے کہاکہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پْرامن تھا،دھماکے کر کے ہمیں چیلنج کیا گیا۔ سندھ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے صلاحیتیں موجودہیں ‘سیکورٹی سے متعلق جس کی کوتاہی ثابت ہوگی اسے سزاملے گی۔انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے20،20لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :