شکار پور ‘ جاں بحق افراد کی تعداد 61ہوگئی ‘ فضا سوگوار ‘ لواحقین غم سے نڈھال

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:24

شکار پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61ہوگئی تفصیلات کے مطابق شکار پور میں امار گاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61ہوگئی جاں بحق شدگان میں سے اکثریت کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے واقعہ کے بعد دوسرے روز بھی شکار پور میں فضا سوگوار رہی جاں بحق افراد کے لواحقین غم سے نڈھال دکھائی دیئے پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے دوسری جانب واقعہ کے بعد شکار پور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ۔