شکار پور ‘ امام بار گاہ میں بم دھماکہ ‘ خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ‘ ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:24

شکار پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) شکار پور میں امام بار گاہ میں بم دھماکے کے خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ‘ ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا شکار امام بارگاہ سے شواہد اکھٹے گئے پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے مبینہ خودکش بمبار کا سر ملا ہے جسے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر سعید احمد نے بتایا کہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا انھوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک خاتون کے ہمراہ امام بارگاہ میں یہ کہہ کر داخل ہوا کہ وہ دم درود کیلئے آیا ہے اور پھر اس نے دھماکہ کر دیاسعید احمد کے مطابق سپیشل برانچ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے میں پانچ کلو کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

گزشتہ روز شکار پور میں امام بار گاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 61افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :