کے پی کے جیلوں میں سزائے موت کے منتظراور دیگر مجرموں نے موت کے قریب دیکھتے ہی خدا سے معافی مانگنا شروع کردیں، قیدیوں نے پھانسی وارڈ میں روزانہ کی بنیاد پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی شروع کردیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)صوبے کے جیلوں میں سزائے موت کے منتظراور دیگر مجرموں کو موت کے قریب دیکھتے ہی خدا سے معافی مانگنا شروع کر دیا ہے ۔ ملاقاتیوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ساتھ باقاعدہ طور پر قرآن پاک لائیں ۔ سنٹرل جیل پشاور میں نیاز محمدکو پھانسی دینے کے بعد پھانسی کے قیدیوں نے کثرت سے استعفار کرنا شروع کردیا ہے اور زیادہ تر قیدی پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے پھانسی وارڈ میں روزانہ کی بنیاد پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی شروع کر دیا ہے اس ضمن میں سزائے موت کے قیدیوں کے اہل خانہ قرآن خوانی کے لئے قیدیوں کو ضرورت کے استعمال کا سامان بھی پہنچا رہے ہیں ۔ جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا ہے کہ ان قیدیوں کے صدر مملکت کے پاس رحم کی اپلیں زیر سماعت ہیں جبکہ بعض کی رحم کی اپلیں مسترد کی جا چکی ہیں ۔ پشاور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں 158سے زائد سزائے موت کے قیدی ہیں ۔ سنٹرل جیل پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ، ہری پور سمیت صوبے کے دیگر جیلوں میں سزائے موت کے سب سے زیادہ قیدی موجود ہیں ۔