کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد افغان مہاجرین بندوبستی علاقوں سے قبائلی علاقہ جات کو منتقل

کے پی کے حکومت سے افغان حکام کا ملاقات کے لئے رابطہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد افغان مہاجرین بندوبستی علاقوں سے قبائلی علاقہ جات کو منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت سے افغان حکام نے ملاقات کے لئے رابطہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیاہے کریک ڈاؤن کے خوف کے باعث پشاور سمیت کے مختلف علاقوں سے افغان مہاجرین خیبر ایجنسی ، مہمندایجنسی ، باجوڑ ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقہ جات کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں کریک ڈاؤن کے باعث اب تک سترہ سو سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے ۔

افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤ ن پر افغان حکومت نے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا اور اس ضمن میں افغان حکام صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔