گورنر خیبر پختونخوا کے سرکاری یونیورسٹیوں کو سیکورٹی کے اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:14

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں کو سیکورٹی کے اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ صوبے میں سکولوں ، کالجز کے بعد سرکاری یونیورسٹیوں کی سیکورٹی کے لئے بھی فل پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی ہے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب جو کہ سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلرز کی حیثیت بھی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کی جانب سے پشاور یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی ، انجینئرنگ یورنیورسٹی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی ، خیبر گرلز کالج یونیورسٹی ، بے نظیر شہید ویمن یونیورسٹی ، عبدالولی خان یونیورسٹی ، باچا خان یونیورسٹی ، چکدرہ یونیورسٹی ،مالاکنڈ یونیورسٹی ، بنوں یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ امن وامان کی صورتحال کے باعث سرکاری یونیورسٹیوں کے سیکورٹی کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :