شکار پور میں حالات کشیدہ،بس سٹینڈ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق،4 زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:12

شکار پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) شکار پور بس سٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح مدیجی بس سٹینڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاشی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شکار پور میں خودکش بمبار کے اہم شواہد ملے گئے ،بمبار کے 4انگلیاں،ایک ٹانگ اور بال ملے ہیں ۔میڈ رپورٹ کے مطابق انچارج سی آئی ڈی نے بتایا کہ عمر خطاب اور مظہرمشہوانی کی سربراہی میں ٹیم نے خودکش بمبار کے شواہد اکٹھے کئے ہیں جس کے مطابق خودکش بمبار کے سیدھے ہاتھ کے4 انگلیاں ، ایک ٹانگ اور بال ملے ہیں ۔انچارج سی آئی ڈی کے مطابق خود کش بمبار کی عمر 21 سال تھی اور اس نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی ۔ عمر خطاب خود کش بمبار کے شواہد کی تصدیق کرتے ہوئے نے بتایا کہ خودکش بمبار کے کافی شواہد مل چکے ہیں اور ان شواہد کے ڈی این اے ٹیسٹ اور نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :