ڈیرہ اسماعیل خان،فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے موضع سکندر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور بعد ازاں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے تین افراد جاں بحق ہوگئے ،مرنے والوں میں ماں ،بیٹی اور بیٹا شامل ہیں جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ پروا کی حدود میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی اور دوبچوں کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری تعدا دجائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے

متعلقہ عنوان :