پاکستان اہم سٹریٹجیک پارٹنر ہے ،قریبی سٹریٹجیک شراکتداری جاری ر ہے گی،امریکہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:07

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ قریبی سٹریٹجیک شراکت داری جاری رکھے گا۔ امریکہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مختلف النوع قسم کے تعاون کا سلسلہ جاری ہے، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے اخباری بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

سوال میں کہا گیا تھا کہ متنازع کشمیر اور ورکنگ باوٴنڈری سے ماضی قریب میں گولیوں کے تبادلے اور ہلاکتوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔ کیا صدر اوباما کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران ہونے والی گفتگو میں، پاک بھارت امن بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے حوا لے سے کوئی بات ہوئی؟ کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ سے امریکہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، بقول جین ساکی، اس کے نظام الاوقات، سطح یا طریقہ کار کا فیصلہ خود فریق کو کرنا ہوگا۔ دونو ں ملکوں کو اپنے مسائل کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں،سول نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں امریکہ بھارت تعاون سمجھوتے سے متعلق سوال پر، ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں ایک طویل مدت سے بات چیت ہوتی رہی ہے؛ جب کہ پاکستان اور بھارت کے حوالے سے، اْن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ضروریات، تعاون کی نوعیت اور انداز مختلف ہوسکتا ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ امریکہ کے بھارت و پاکستان کے ساتھ تعاون اپنی نوعیت اور علیحدہ طور کا ہے۔ بقول اْن کے، پاکستان کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، جنھیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید تقویت حاصل ہو رہی ہے؛ اور یہ کہ، ’پاکستان امریکہ کا اہم اسٹرٹجک پارٹنر ہے

متعلقہ عنوان :