چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:01

چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)سی این جی اسٹیشنز دو پفتے کھلے رہنے کے بعد دوبارہ بند کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کی سی این جی اسٹیشنز کو کم ازکم دو دن مزید گیس کی فراہمی کے لیے کھولا جائے۔ سی این جی پر گاڑیاں چلانے والوں کے لیے چار دن کی چاندنی کو پھر سے اندھیری رات میں بدل دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ لاہور کے سی این جی اسٹیشنز کا دوبارہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو جانا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول بحران کے دوران شہریوں کو تیرہ روز تک سی این جی فراہم کی گئی جبکہ شہری سی این جی کو بار بار کھولنے اور بند کرنے کو نقصان قرار دیتے ہیں۔ گیس کی دوبارہ بندش پر سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یکم فروری سے پٹرول کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر کی کمی کا عندیہ دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تیل کی دستیابی دوبارہ متاثے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں جلد بازی سے کام لیا ہے اس کو مزید دو سے تین روز تک کھلے رہنے دینا چاہئیے تھا۔