انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے بیچ میں 16خواتین سمیت 421اہلکاروں نے تربیت حاصل کی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:58

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تشکیل پانے والی انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421اہلکاروں نے تربیت کا مرحلہ مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فورس کے اہلکاروں کو پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور ترکی پولیس کی طرف سے تربیت دی گئی ہے اور اسکا دورانیہ 9ماہ پر مشتمل ہے ۔پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور ترکی پولیس کی طرف سے انسداد دہشتگردی فورس کے 1182اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے ۔