پشاور ، کراچی جانے والی ٹرین ریلوے لائن پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ، 4 افراد شدید زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین ریلوے لائن پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس ٹرین پھاٹک کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ٹرین کی ٹکر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی ہے

متعلقہ عنوان :