خیبر ایجنسی: موٹر کار سے پچاس کلو گرام چرس بر آمد

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:26

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فوج نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 50 کلو گرام چرس بر آمد کر کےLOV دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خاصہ دور فورس کے مطابق تحصیل جمرد کے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی خاصہ دار فورس نے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے پچاس کلو گرام چرس بر آمد کر کے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو جمرود حوالات میں بند کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قبضہ میں لی جانے والی چرس کی قیمت پچین لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔